ایس ایس پی سندھ پولیس کے گھر چوری کی واردات۔ اہلِ علاوہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سندھ پولیس کے لیے بڑا چیلنج، لوگ طنز و مزاح کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کراچی کے فیز آٹھ میں ایس ایس پی سندھ پولیس عرفان سمو کے رہائشی بنگلے میں ڈکیتی کی واردات۔ گزشتہ رات چار اسلحہ بردار ڈاکو گھر میں زبردستی گھس گئے۔ جنھوں نے اہلِ خانہ کو یرمغال بنا کر تمام تر قیمتی اشیاء، زیورات، و نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ واقع کل رات کو پیش آیا کہ جب ایس ایس پی عرفان سمو خود بنگلے میں موجود نہ تھے۔
ایس ایس پی سندھ پولیس عرفان سمو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ یہ گھر میرا ہے لیکن یہاں میرا بھائی اور اس کی فیملی رہائش پذیر ہے۔ میں اور میری فیملی علیحدہ گھر میں رہتے ہیں۔
ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی کی واردات کے بعد عوامِ علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہلِ محلہ کا کہنا تھا کہ اگر ایک پولیس افسر کا گھر چوروں سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کا گھر کیسے محفوظ ہوگا۔
پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجرموں کو ڈھونڈنا شروع کردیا ہے۔ جلد ان چوری کرنے والے ڈاکوؤں کا پتا لگا کر انھیں قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔ ایس ایس پی عرفان سمو کا بیان۔

