کیا چیئرمین کورٹ چوہدری محمد علی اختر سیاست میں آرہے ہیں | AJK Desk

 میرپور (آزاد کشمیر) - 07 مئی 2026

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ - کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا آرفن ریلیف ٹرسٹ مانا جاتا ہے جو میرپور آزاد کشمیر میں واقع ہے۔ اس کے چیئرمین چوہدری محمد اختر کے بارے میں ایک انکشاف سامنے آیا کہ وہ جلد سیاست کے میدان میں اترنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس میں کتنی حقیقت ہے؛ آئیے جانتے ہیں۔ 

کیا چیئرمین کورٹ چوہدری محمد علی اختر سیاست میں آرہے ہیں | AJK Desk

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہورہی تھی کہ چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر سیاست کے میدان میں اتر رہے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو کو بنیاد بنا کر یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ آمدہ انتخابات میں باقاعدہ طور پر سیاست میں انٹری ماریں۔ لیکن اس بات کی تردید ان کے قریبی ساتھیوں کے ساتھ ساتھ انھوں نے خود بھی کردی ہے کہ ایسی کسی بھی بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ 

کورٹ میرپور میں منعقد ہونے والی تقریب میں جب صحافی نے یہ سوال چوہدری محمد اختر صاحب سے کیا کہ کیا آپ سیاست میں آرہے ہیں؟ تو آگے سے محمد اختر صاحب نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ میں ایک سماجی آدمی ہوں سیاست سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ 

کورٹ کا ادارہ مستحق، نادار، اور لاوارث بچوں کا سہارا ہے۔ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں۔ چیئرمین کورٹ کے الفاظ۔ 

انھوں نے کیمرے کی طرف دیکھ کر کہا کہ ہمارے پاس کچھ نہیں، یہ ادارہ صرف ہمارے ڈونرز کے تعاون کے باعث چل رہا ہے۔ ہماری جیبیں تو خالی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے ہاتھ جوڑ کر ناظرین سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ صدقات و عطیات کورٹ کو دیں تاکہ ہم جلد از جلد جاتلاں میں تعمیر ہونے والے ہسپتال کے منصوبے کو مکمل کرسکیں۔ 

چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بیشتر دفعہ آزاد کشمیر کی سیاسی شخصیات نے اپروچ کیا کہ آپ ہمارے علاقے میں آکر فلاحی کام کروائیں، یعنی ہمارا یہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کا ادارہ حکومت سے بڑا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post