وزیراعظم پٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی، رجسٹریشن اور ٹوکن حاصل کرنے کا مکمل طریقہ | AJK Desk

پاکستان بھر میں آج رات سے 100 روپے فی لیٹر فیول ریلیف کا آغاز، اطلاق آج رات سے ہوگا۔ حکومت پاکستان نے اعلان کردیا۔ 

وزیراعظم پٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی، رجسٹریشن اور ٹوکن حاصل کرنے کا مکمل طریقہ | AJK Desk

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کے تحت پاکستان بھر میں موٹر سائیکلوں، رکشوں، چنگچی سمیت دو و تین پہیوں والی سواریوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر تک ریلیف دیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق دو اور تین ویلرز کو ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر ریلیف حاصل ہوگا۔ یہ سہولت غیر تجارتی صارفین کے لیے ہے اور فی صارف/مالک ایک گاڑی تک محدود ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق اسکیم اسلام آباد میں پہلے ہی فعال ہے جبکہ ملک بھر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب، 16 اور 17 ستمبر کی رات 11:59 بجے سے فیول ریلیف کا آغاز ہوگا۔

وزیراعظم پٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی، رجسٹریشن اور ٹوکن حاصل کرنے کا مکمل طریقہ | AJK Desk

رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے؛

وزیراعظم پٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے 9771 پر نیچے دیے گئے مخصوص طریقہ کار کے تحت ایس ایم ایس بھیجیں۔

REG [CNIC Number] [Vehicle Registration Number] [Province Code] [Registration Date]

مثلاً:
REG 1234567890123 ABC123 A 15082024

یاد رہے کہ اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے ڈالنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے نام پر رجسٹرڈ سم نمبر سے ہی میسج بھجوانا ہے۔ علاوہ ازیں رجسٹریشن نہیں ہوگی۔

صوبائی کوڈز درج ذیل ہیں؛

A — آزاد جموں و کشمیر

I — اسلام آباد

P — پنجاب

S — سندھ

K — خیبر پختونخوا

B — بلوچستان

G — گلگت بلتستان

رجسٹریشن مکمل ہونے پر آپ کو تصدیقی میسج موصول ہوگا جس میں آپ کا ٹوکن نمبر آپ کو دے دیا جائے گا۔ پاکستان بھر میں کسی بھی پٹرول پمپ پر آپ وہ ٹوکن نمبر دکھا کر 100 روپے پٹرول فی لیٹر کا ریلیف حاصل کرسکیں گے۔

موٹر سائیکل و رکشہ - 20 لیٹر ماہانہ
گاڑی 800 سی سی تک - 30 لیٹر ماہانہ

Post a Comment

0 Comments