پی ٹی آئی احتجاجی مارچ کا آغاز، شہریار آفریدی کا بڑا اعلان؛ وفاق نے راستے روکنے کی تیاری شروع کردیں | AJK Desk

 کڑک/کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہریار آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ کڑک کے مقام سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا، جبکہ مارچ کا پہلا پڑاؤ کوہاٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی احتجاجی مارچ کا آغاز، شہریار آفریدی کا بڑا اعلان؛ وفاق نے راستے روکنے کی تیاری شروع کردیں | AJK Desk

قافلے کی روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ "میں اپنا کفن ساتھ لے کر نکلا ہوں، عمران خان کی رہائی تک یہ مارچ کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا۔" انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حصول تک ثابت قدم رہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی بھی کی جارہی ہے۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات پہلے ہی ڈیڈ لاک کا شکار ہوچکے ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاجی مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے منصوبے کے مطابق احتجاجی قافلہ 6 اکتوبر کو پشاور، 7 اکتوبر کو چارسدہ جبکہ 8 اکتوبر کو خیرآباد کراس کرے گا۔

مارچ کا آخری اور اہم ترین مرحلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب پیش قدمی اور وہاں پڑاؤ ہوگا۔

پی ٹی آئی کے اعلان کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران صورتحال پر پوری سیاسی اور سیکیورٹی مشینری کی نظریں مرکوز ہیں۔

Post a Comment

0 Comments