آزاد کشمیر میں الیکشن کا بغل بج گیا؛ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان | AJK Desk

 آزاد کشمیر میں الیکشن 2026 کا بغل بج گیا۔ چیف الیکشن کمیشنر غلام مصطفیٰ مغل کا جون کے اوئل ایام میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اعلان۔

آزاد کشمیر میں الیکشن کا بغل بج گیا؛ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان | AJK Desk

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشنر غلام مصطفیٰ مغل نے آزاد کشمیر کے معروف اینکر پرسن ابرار قریشی (گورکھ دھندہ) سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن 04 جون 2026 سے پہلے پہلے آزاد کشمیر میں الیکشن شیڈول کا اعلان کردے گا۔

الیکشن کسی صورت بھی تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔ اگر ایسا ہوا تو ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ ہوجائے گی جو آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمشنر کا بیان۔ 

چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بروقت انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔ موجودہ اسمبلی 03 اگست 2026 کو اپنی مدت پوری کرلے گی۔ اس سے 45 دن قبل الیکشن شیڈول کا اعلان ضروری ہے۔ الیکشن شیڈول کا اعلان کرنا اور ووٹرز لسٹ مرتب کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ 

ابرار قریشی کے ووٹرز لسٹوں کے متعلق سوال کے جواب میں الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے جو ووٹرز لسٹیں بنائی گئیں ان میں عملے سے کافی غلطیاں سرزد ہوئیں۔ لیکن ہم نے دوبارہ ووٹرز لسٹیں درستگی کرکے اور مکمل کرکے انھیں شائع کروا دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔ ہماری ذمہ داری ووٹرز لسٹوں کو تیار کرنا تھا، جو ہو چکیں۔ اب الیکشن شیڈول کا اعلان کرنا باقی ہے جو 04 جون سے قبل کردیا جائے گا۔ انتخابات کا انعقاد حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے کہ موجودہ حکومت پرامن طریقے سے انتخابات کا عمل پورا کروائے گی۔ سابق چیف جسٹس و موجودہ الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل کی گفتگو۔ 

اگر انتخابات بروقت نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟ جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ ہوجائے گی جو کہ سراسر غیر آئینی ہوگا۔ ایسی صورت میں اسمبلی ٹوٹ جائے گی، وزراء و ممبران اسمبلی اپنے عہدوں سے فارغ ہوجائیں گے اور حکومت اپنا توازن کھو بیٹھے گی۔

اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل نے آزاد کشمیر کے متعدد حلقوں کے ووٹرز لسٹوں کے اعتبار سے اعداد و شمار بھی ابرار قریشی کے ساتھ شیئر کیے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post