(آزاد کشمیر) - 06 مئی 2026
مسلم لیگ نواز آزاد جموں کشمیر نے 09 مئی کو یومِ یکجہتیٔ افواجِ پاکستان قرار دے کر ریاست بھر میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے حلقہ انتخاب نیلم میں منعقد ہونے والے ایک شمولیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر پہلے صف پر کھڑے ہونے والے فوجی بھائی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں مسلم لیگ ن 9 مئی کو افواجِ پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالے گی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ثبوت دے گی۔ جلد اس سلسلے میں جماعتی نوٹیفکیشن جاری کردیے جائیں گے؛ شاہ غلام قادر
مزید خطاب کرتے ہوئے کہ 2018 کے بعد ایک سیاسی جماعت نے محض اپنی اشاعت کی خاطر پاک فوج خلاف بیانیہ اپنا کر اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں سانحہ 9 مئی جیسا دن ہمیں دیکھنا پڑا۔ پاک فوج کے خلاف بیانیے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہر حال میں ہم اور ہماری جماعت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شاہ غلام قادر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکہ ایران جنگ میں ثالثی کروانے کے کردار کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین خارجہ پالیسی نے اسلام آباد کو واشنگٹن اور تہران کا مرکز بنا دیا۔ پاکستان کا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کرنے پر پوری قوم جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف کی ممنون ہے۔ شاہ غلام قادر کی گفتگو۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے اعلیٰ عہدیداران اور کارکنان بھی شامل تھے۔ شاہ غلام قادر نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے نئے افراد کو خوش آمدید کہا اور انھیں آزاد کشمیر کی آمدہ حکومت کے بارے میں نوید بھی سنائی۔

Post a Comment