ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا | AJK Desk

 ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصویر شیئر کی جس میں خود کو امریکہ کا صدر لکھنے کے ساتھ ساتھ جنوری 2026 سے وینزویلا کا بھی صدر قرار دیا۔ 

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا | AJK Desk

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھوں نے خود کو امریکہ کے ساتھ ساتھ جنوری 2026 سے وینزویلا کا عبوری صدر بھی قرار دیا ہے۔

پوسٹ میں ان کی سرکاری تصویر کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے کہ جنوری 2026 سے وہ وینزویلا کے عبوری صدر ہیں اور امریکہ کے 45ویں اور 47ویں صدر بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے امریکہ کو ہونے والی آمدنی کو تحفظ دینے کے لیے ایک معاہدے پر خود ہی دستخط کردیے ہیں۔ 

چین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دیگر ممالک میں مداخلت بند کرے ورنہ حالات بےقابو ہوجائیں گے اور اس کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے ایران کو بھی پیغام جاری کیا کہ جلد از جلد اپنے اندرونی معاملات حل کرے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کرے، اس سے پہلے کہ کوئی باہر سے آکر ان کا نظام درہم برہم کردے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post