
حکومت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر تحریکِ انصاف کی طرف سے مثبت جواب آیا تو ہم ضرور ان کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھیں گے۔ وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا بیان۔
23/12/2025 - (AJK Desk)
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم اس سے قبل بھی تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں جو انھوں نے قبول نہ کی۔ اب کی بار اگر تحریکِ انصاف کی طرف سے مثبت جواب آیا تو ہم ضرور ان کے ساتھ مذاکرات کرنے ٹیبل پر بیٹھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے منعقد پریس کانفرنس میں کیا جہاں دیگر حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی صرف اور صرف سیاسی استحکام سے ہی ممکن ہے۔ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیے بغیر ترقی و کامیابی کی طرف نہیں بڑھ سکتے۔ اسی لیے ہم نے بیشتر دفعہ پاکستان تحریکِ انصاف کو ہمارے ساتھ مل بیٹھنے کی دعوت دی جسے دوسری طرف سے قبول نہ کیا گیا۔ لیکن ہم ایک دفعہ پھر تحریکِ انصاف کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور سیاسی امن و امان بحال ہوسکے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف نے یہ بھی واضح کیا کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سالمیت یا اداروں کو نقصان پہنچانے کا مرتکب ہوگا، وہ ضرور اپنی سزا جزا پائے گا۔ کوئی کسی شبے میں نہ رہے کہ وہ پاکستان کے اداروں کو بدنام کرکے یا انھیں کسی بھی طرح نقصان پہنچا کر قانون کے کٹہرے سے بچ نکلے گا۔
شہباز شریف نے حکومتی وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن - پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو پاکستانی خزانے میں سب سے بڑی ٹرانزیکشن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس ادارے کو پرائیویٹ کرنے کے بعد خزانے میں ہر سال بڑی رقم آیا کرے گی جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم پاکستان نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو سعودی عرب سے ملنے والے ایوارڈ پر مبارکباد بھی پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
جنرل عاصم منیر پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ شہباز شریف کا بیان۔
Tags:
Pakistan