مظفرآباد آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے پہلے کینسر ٹریٹمنٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ربن کاٹ کر کیا۔
30/12/2025 (AJK Desk)
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے پہلے کینسر ٹریٹمنٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ یہ افتتاحی تقریب مورخہ 29 دسمبر 2025 بروز سوموار کو ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان نے خصوصی شرکت اور کشمیر انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، آنکالوجی اینڈ ریڈیوتھراپی ہسپتال کا افتتاح کیا۔
Kashmir Institute of Nuclear Medicine, Oncology & Radiotherapy (KINOR)
![]() |
| وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے پہلے کینسر ٹریٹمنٹ ہسپتال کا افتتاح کررہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی ہمراہ ہیں۔ |
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس ہسپتال کی بنیاد اسی لیے رکھی تھی کہ جو کینسر کے مریض کشمیر کے دو دراز علاقوں سے پاکستان کے شہروں میں علاج کے لیے آتے ہیں، ان کے لیے آسانی پیدا کی جاسکے۔
انھوں نے کہاں کہ اس ہسپتال کی تعمیر میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور اس کا کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے۔ جنھوں نے محدود وسائل کو اچھے طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے اس ہسپتال کو تعمیر کیا جو مستقل قریب میں کینسر جیسی موذی بیماری کے علاج میں اہم کردار ادا کرے گا۔
میں خود کینسر کا مریض ہوں اور اس مرض کی شدت اور اخراجات سے واقف ہوں۔ میاں شہباز شریف کی گفتگو۔
افتتاحی تقریب کے بعد میاں شہباز شریف نے ہسپتال کے مختلف بلاکس کا وزٹ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ کشمیری عوام کو اس ہسپتال سے ممکن حد تک فائدہ ہو اور کسی قسم کی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین راجہ علی رضا انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس وقت تک پاکستان بھر میں 20 کینسر ٹریٹمنٹ ہسپتال قائم کرچکا ہے جس سے پاکستان کے 80 فیصد کینسر کے مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کے بقول سالانہ 1000 سے زائد کینسر کے مریض آزاد کشمیر سے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص اسلام آباد کی طرف علاج کی غرض سے رخ کرتے تھے۔ لیکن اب ان کے گھر کی چوکھٹ پر انھیں یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
راجہ علی رضا انور کے بقول کینسر کے 60 فیصد لوگ اپنی زندگی کی جنگ صرف اس وجہ سے جیت سکتے ہیں کہ ان کے مرض کی بروقت تشخیص ہوسکے۔ اور ہمارے مراکز صحت یہ سہولت فراہم کررہے ہیں اور لاتعداد لوگوں کی زندگیوں کو بچا رہے ہیں۔
مظفرآباد آزاد کشمیر میں قائم اس ہسپتال میں جدید مشینری اور آلہ جات کو نصب کیا گیا کہ بہترین طریقے سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہوسکے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا کہ جس کی مدد سے مریضوں کی سکریننگ اور بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج شروع ہوسکے گا۔

