آزاد کشمیر کے نئے صدر کا نام فائنل کرلیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی قیادت متفق ہوگئی۔
16-09-2026 (AJK Desk)
آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا نام فائنل کرلیا گیا۔ نیا صدرِ ریاست مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔ لیگی قیادت "ڈاکٹر محمد نجیب نقی" کے نام پر اتفاق کرگئی۔ جلد باقاعدہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد صدرِ ریاست کے عہدے کو لے کر کافی کشمکش جاری تھی۔ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں (ن) لیگ آزاد کشمیر کی قیادت صدر ریاست کے عہدے کو لے کر منتشر ہورہی ہے۔ لیکن گزشتہ شب مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے نئے صدارتی امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔
آزاد کشمیر سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے ممتاز مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر محمد نجیب نقی مسلم لیگ (ن) کی طرف سے صدارتی امیدوار ہونگے۔ ذرائع کے مطابق کل بتاریخ 17 ستمبر 2026 ڈاکٹر محمد نجیب نقی باقاعدہ طور پر صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ اس سے قبل نومنتخب اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق ںطور قائمقام صدر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت حاصل کرکے ریاست میں اپنی حکومت قائم کرچکی کے۔ اس لیے اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نامزد کردہ صدارتی امیدوار ہی آزاد کشمیر کے آمدہ صدرِ ریاست ہونگے۔ تاہم ابھی تک اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے صدارتی امیدوار کا نام سامنے نہیں آسکا۔

0 Comments