رٹھوعہ ہریام پُل پر اسفالٹ ڈلنے کا کام شروع؛ میرپور کے لیے ترقی کا نیا باب | AJK Desk

 رٹھوعہ ہریام پل: ترقی کا نیا باب، میرپور کو ملے گا براہِ راست رابطہ اپنی دیگر تحصیلوں کے ساتھ۔

میرپور آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں رٹھوعہ تا چک ہریام پل پر اسفالٹ بچھانے کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ مرحلہ اس بڑے منصوبے کی تکمیل کے آخری مراحل کی نشاندہی کرتا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ مئی 2026 کے اختتام تک تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔

رٹھوعہ ہریام پُل پر اسفالٹ ڈلنے کا کام شروع؛ میرپور کے لیے ترقی کا نیا باب | AJK Desk

ذرائع کے مطابق پل کا باضابطہ افتتاح مئی کے آخر یا جون کے آغاز میں متوقع ہے، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم اطلاعات یہ بھی ہیں کہ افتتاح کے فوراً بعد پل کو عام ٹریفک کے لیے نہیں کھولا جائے گا، بلکہ کچھ تکنیکی اور انتظامی امور کی تکمیل کے بعد ہی اسے مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔

رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل سے خطے میں سفری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ پل میرپور شہر کو اسلام گڑھ سے براہِ راست منسلک کرے گا، جس کے باعث ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور ضلع کوٹلی سے آنے والی ٹریفک کو ڈیم عبور کرنے میں صرف چند منٹ لگیں گے۔ خاص طور پر ڈیم پار آباد لوگوں کے لیے یہ پل ایک انقلابی سہولت ثابت ہوگا، جو روزمرہ سفر کو نہایت آسان اور تیز تر بنا دے گا۔

یہ منصوبہ نہ صرف علاقے کی ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ معاشی اور سماجی روابط کو بھی فروغ دے گا، جس سے پورے خطے کی ترقی میں ایک نئی رفتار آئے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post