میاں نواز شریف کا مظفرآباد کا دورہ اچانک منسوخ؛ ن لیگ میڈیا کی تصدیق | AJK Desk

مظفرآباد (آزاد کشمیر) - 05 مئی 2026

 سابق وزیراعظم پاکستان و سرپرستِ اعلیٰ پاکستان مسلم لیگ (نواز)، میاں محمد نواز شریف کا آزاد کشمیر مظفرآباد کا ہونے والا دورہ منسوخ ہوگیا۔ ن لیگ میڈیا نے تصدیق کردی۔

میاں نواز شریف کا مظفرآباد کا دورہ اچانک منسوخ؛ ن لیگ میڈیا کی تصدیق | AJK Desk

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر 2026 انتخابات کے پیش نظر میاں محمد نواز شریف مظفرآباد آزاد کشمیر آرہے تھے۔ جہاں انھوں نے ن لیگ آزاد کشمیر کے جلسہ عام میں شرکت و خصوصی خطاب کرنا تھا اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کرنا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے ازاد کشمیر انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت بھی کرنی تھی اور آمدہ الیکشن کو لے کر حکمت عملی طے کی جانی تھی۔

پلان کے مطابق 05 مئی 2026 کو یہ جلسہ اور اجلاس ہونا تھا، جسے بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کچھ دنوں کے لیے ملتوی کیا گیا۔ لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنا دورہ مظفرآباد منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت کو لاہور طلب کرلیا ہے۔

جو شیڈول سامنے آیا ہیں وہ درج ذیل ہے؛

 سات مئی 2026 - پارلیمانی بورڈ کیا اجلاس ہوگا۔

آٹھ مئی 2026 - مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے ٹکٹ کے امیدواران کے ساتھ میٹنگ ہوگی اور انٹرویو ہونگے۔

آزاد کشمیر کے لیگی کارکنان گزشتہ کافی دنوں سے اس جلسہ عام و اجلاس کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ لیکن اچانک اس جلسے کی منسوخی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پر سوالات اٹھا رہی ہے۔ 

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میڈیا سیل کے مطابق میاں نواز شریف کا یہ دورہ ان کی وسیع مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post