عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ خان نئے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے لیے تیار | AJK Desk

اے جے کے ڈیسک - 05 مئی 2026

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ ایک لمبے عرصے تک اکیلے رہنے کے بعد ایک دفعہ پھر ازدواجی رشتے میں جڑنے جارہی ہیں۔

عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ خان نئے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے لیے تیار | AJK Desk 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ شریکِ حیات جمائمہ گولڈ سمتھ ایک لمبے عرصے کے بعد ایک دفعہ پھر ازدواجی رشتے میں جڑنے اور شادی کرنے جارہی ہیں۔ ان کی شادی آئرلینڈ کے معروف کروڑ پتی بزنس مین کیمرون او ریلی سے ہونے والی ہے۔ کیمرون آئرلینڈ ڈبلن کے رہائشی ہیں ان کا شمار آئرلینڈ کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ 

برٹش میڈیا نے اس خبر کو تصدیق کے بعد شائع کیا کہ جمائمہ گولڈ سمتھ اور کیمرون او ریلی گزشتہ بارہ ماہ سے ریلیشن میں تھے۔ اور اب باقاعدہ طور پر شادی کرنے جارہے ہیں۔ 

دونوں گزشتہ 12 ماہ سے ریلیشن شپ میں ہیں اور سوزرلینڈ اور لندن میں اکٹھے وقت گزار رہے تھے۔ جمائمہ اور کیمرون کا آپس میں تعلق ایک بزنس میٹنگ میں ہوا جس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کے مزید قریب آگئے۔ کیمرون اور جمائمہ کی فیملی نے اس رشتے کے لیے باقاعدہ طور پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سن 1995 میں جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ پسند کی شادی کی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے قاسم اور سلیمان بھی ہیں۔ لیکن تعلقات کی خرابی کے باعث عمران اور جمائمہ کی یہ شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور سن 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post